ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دولہا اور دلہن ولیمہ کو چھوڑ کر ایک ہی لباس میں سٹیڈیم چلے گئے جس نے شائقین کو حیران کر دیا۔دلہن نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، ذاتی طور پر اس کا تجربہ کرنا میری دیرینہ خواہش تھی، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کردی اور میں بہت خوش ہوں۔دریں اثنا، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 163 رنز پر آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 اور سعود شکیل نے 32 رنز بنائے۔
