دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 129 رنز پر پویلین لوٹ گئی، مہمان ٹیم کو 138 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز کے جواب میں 154 رنز بنا سکی۔مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان ٹیم اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد حریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں