وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتا: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے وہ صعیم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں خود صائم کی انجری کی نگرانی کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطے میں ہوں۔واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر صعیم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے سعید ایوب کو یہ فریکچر ہوا تھا۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 11 فروری تک کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں