مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات 318 بلین ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات 318.7 بلین ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔رائٹرز کے مطابق اسلحے کی فروخت دو اہم طریقوں سے ہوتی ہے، پہلا براہ راست تجارتی فروخت، جس میں غیر ملکی حکومتیں امریکی کمپنیوں سے براہ راست معاہدہ کرتی ہیں، جب کہ دوسرا غیر ملکی فوجی فروخت ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، براہ راست تجارتی فروخت مالی سال 2024 میں 157.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 200.8 بلین ڈالر ہو گئی، جب کہ غیر ملکی فوجی فروخت 80.9 بلین ڈالر سے بڑھ کر 117.9 بلین ڈالر ہو گئی۔
