ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں شامل فاسٹ باؤلر کاشف علی کا ماننا ہے کہ ان کی دو ماہ کی بیٹی کی دعاؤں نے ان کی مدد کی۔ملتان ٹیسٹ کی فائنل الیون میں جگہ بنانے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے کہا کہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: کپتان شان مسعود، محمد حریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار۔ احمد
