حماس کا آج مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان

حماس کا آج مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان

حماس نے ہفتے کے روز چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز رہا ہونے والی خواتین فوجی یرغمالیوں کے نام کرینہ آریو، ڈینیلا گلبوہ، ناما لیوی اور لیری الباگ کے نام سے ہیں اور یہ سب 7 اکتوبر 2023 کو حماس اسرائیل کی ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں۔ حملے کے وقت اسرائیلی فوج کی یہ چار خواتین فوجی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، یعنی 200 فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں