وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، امریکا پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، ضروری این او سی کے اجراء کو بہتر بنایا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں