پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو اڈیالہ جیل جانے سے کیوں روکا، تفصیلات سامنے آگئیں۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ روکنے کا عدالتی حکم سامنے آگیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نامے میں لکھا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔توشہ خانہ 2 کیس کی کل ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آگیا ہے جس میں عدالتی حکم کے تحت شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکم نامے میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی بانی نے لکھا کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل ہونے سے روکا جائے۔حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال خان نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ 2 کیس میں وکیل دفاع ہیں جس پر پی ٹی آئی بانی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کو کیس میں پیش نہ ہونے دیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت کے لیے جیل افسر کا موقف ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔
