87

شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا

اسلام آباد:پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ شاہین آفریدی اور حسن علی سمیت 11 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں