137

وارنٹ لیکر آئیں میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس میرے وارنٹ ہیں تو سیدھے میرے پاس لائیں، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ غلامی سے موت بہتر ہے،چوروں، ڈاکوؤں اور ڈفر کے نیچے زندگی نہیں گزار سکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس میرے وارنٹ ہیں تو کوئی ڈراما کرنے کی ضرورت نہیں، سیدھے میرے پاس لائیں میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج پھر اسلام آباد کی عدالت میں میری پیشی ہے، عدالت جارہا ہوں، پولیس، رینجرز اور ایف سی لاکر قوم کا پیسا ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہر ادارے اور شہری کی عزت ہونی چاہئے، اس وقت سب سے بڑی جماعت کاسربراہ ہوں ، قوم50سال سے جانتی ہے مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے میں اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں