69

عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، ان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان آج 2 مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوں گے۔یاد رہے عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور بیرسٹر شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوں، عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔خیال رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی 9 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملہ کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ جبکہ عسکری قیادت کے خلاف بیان کا مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا تھا۔عمران خان کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں