91

اہم امور پر مشاورت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں قیام ایک روز کیلئے بڑھا دیا: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کیلئے دورے کے شیڈول میں ایک روز کا اضافہ کر د یاہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کیلئے برطانیہ گئے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات سے متعلق حکمت عملی سمیت اہم معاملات پر ہدایات لیں گے۔ تحریک انصاف کے ساتھ جاری حکومت کے مذاکرات کے بارے میں بھی شہباز شریف اپنے بھائی نوازشریف کو آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں