101

’عمران خان نےجو سفارتی تعلقات خراب کیے بلاول نے ان کو بحال کیا‘خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

اسلا م آباد:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نےجو سفارتی تعلقات خراب کیے بلاول نےان کو بحال کیا۔کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھارت میں ایک اہم میٹنگ میں گئے ہوئے ہیں آج عام آدمی نہیں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا نواسہ بھارت گیا ہے شہید بی بی کابیٹا، آصف زرداری کا بیٹا ملک کی نمائندگی کرنے گیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایک جماعت کے دو لیڈران چیئرمین بلاول بھٹو کے اس وژن پر تنقید کر رہے تھے عمران خان نے جوجو پالیسیاں اپنائیں اس سے پاکستان کو سفارتی نقصان ہوا عمران خان کے وجہ سے دیرینہ دوستوں سے بات چیت ختم ہوگئی عمران خان نےجو سفارتی تعلقات خراب کیے بلاول نےان کو بحال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی اور افراتفری ہے آج جھوٹ، نئے پروپیگنڈے کی شروعات کر کے گری ہوئی حرکت کی گئی، بلاول جب اپوزیشن میں تھے کسی نے بیرون ملک ان کا انٹرویو کیا تو ان کا کہنا تھا اپنے وزیراعظم کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں