74

ملک بھر میں ایک ساتھ عام انتخابات کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ کروانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں موقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا تین رکن بنچ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔ عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں