96

میری زندگی کے 10 قیمتی سال کون لوٹائے گا؟ سورج پنچولی

ممبئی :گزشتہ روز 10 سال پرانے کیس میں باعزت بری ہونے والے بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے عدالت سے بے گناہ قرار دیئے جانے کے بعد میڈیا سے پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ میری زندگی کے 10 قیمتی سال کون لوٹائے گا؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گرل فرینڈ جیا خان کی خودکشی پر اکسانے کے الزام سے بری ہونے والے بھارتی اداکار سورج پنچولی کا کہنا ہے کہ انہیں یوں لگتا ہے کہ جیسے ان کے سینے سے ایک بوجھ اُتر گیا ہے اور لگتا ہے کہ میں نے ایک بار پھر جنم لیا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمت واقعہ تھا جس میں مجھے ملوث کیا گیا، میں نے اپنی زندگی کے 10 سال گنوا دیئے وہ وقت اب کون واپس کرئے گا؟اداکار کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے کے بعد اب میں بغیر کسی شرمندگی کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں کہ انہیں بھی میری وجہ سے اس تکلیف سے گزرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیا خان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا مجھے افسوس ہے لیکن اسے مجھ سے زیادہ اپنے گھر والوں کی ضرورت تھی، ہم اس وقت بامشکل ایک دوسرے کو صرف 5 ماہ سے جانتے تھے اس دوران میں اس کے لئے جتنا کرسکتا تھا میں نے اس وقت کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت حیرانی ہوئی کہ جس سوسائڈ نوٹ کی بنیاد پر مجھے گرفتار کیا گیا اس کی رائٹنگ جیا سے نہیں بلکہ جیا کی والدہ کی ڈائری سے ملتی تھی۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو سے قبل انہوں نے بری ہونے کی خوشی میں میڈیا نمائندگان اور مداحوں میں میٹھائی بھی تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں