107

ٹی 20 ورلڈکپ: پاپوا نیو گنی کا اسکاٹ لینڈ، عمان کا آج بنگلادیش سے ٹاکرا

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی دو میچ ہی کھیلے جائیں گے،پاپوا نیو گینی اور اسکاٹ لینڈ تین بجے جبکہ عمان اور بنگلادیش رات سات بجے مدمقابل ہوں گے۔

گذشتہ روز میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور 131رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کالی آندھی کی جانب سے شمرون ہٹمائر28اورکیرون پولارڈ23سکور بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گرین شرٹس کی کپتانی بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،عمادوسیم،محمد حفیظ،محمد نواز،محمد رضوان،محمد وسیم،سرفراز احمد،شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل تھے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں