0

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوگی؟اعلان کردیا گیا

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور تعلیمی ادارے 19 اگست 2024 کو کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات کا جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ کراچی میٹرک کے امتحانات میں نویں اور دسویں جماعت کے 368,000 سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے 504 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں