66

ابراہیم زیب نے آل پاکستان انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ایئرفورس کے ابراہیم زیب نے آل پاکستان انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن ( پی ایس ایف ) کے مطابق آل پاکستان انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان ایئرفورس کے ابراہیم زیب نے خیبر پختونخوا کے عبید اللہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔پی ایس ایف کے مطابق ابراہیم زیب نے فائنل معرکے میں اپنے حریف عبید اللہ کو 3/1 (11-13 11-8 11-7 11-8) سے ہرا کر چیمپئن ٹرافی جیتی ہے۔دوسری جانب پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے آل پاکستان انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ 2023 جیتنے پر ابراہیم زیب کو خصوصی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں