77

نیشنل چیلنج کپ : ایس اے گارڈنز کی سیف ٹیکسٹائل کو 0-3 سے شکست

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ کے ایک میچ میں ایس اے گارڈنز نے سیف ٹیکسٹائل کو شکست دے دی۔پی ایف ایف کے مطابق نیشنل چیلنج کپ 2023 کے دلچسپ مقابلے ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہیں، جمعہ کو کھیلے گئے گروپ ای کے ایک میچ میں ایس اے گارڈنز نے سیف ٹیکسٹائل کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹ لی۔علاوہ ازیں آج ( ہفتہ ) کو مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں کے آر ایل اور مسلم ہینڈز میونسپل گراؤنڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ مائلو اور پی اے سی اے کے درمیان ایوب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ریلوے اور حسین ٹیکسٹائل ملز گلزار صادق سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ ماشا یونائیٹڈ اور اوٹو کرینز کے درمیان پینتھر گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پانچویں میچ میں واپڈا اور ایس اے گارڈنز کی ٹیمیں ایس اے گارڈنز سٹیڈیم جبکہ چھٹے میچ میں ڈبلیو ایس ٹی سی اور میمسن تماس سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں