18

شاہ رخ خان فلم، سلمان خان ٹیزر ایک ہی دن ریلیز کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز والے دن اپنی فلم کا ٹیزر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سلمان خان نے بتایا ہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر 25 جنوری کو مداح بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ بھی 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے فلم پٹھان کی کئی دنوں سے ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اس سال عید پر ریلیز ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں