پاکستانتازہ ترینروزگار

تنخواہوں میں کٹوتی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

پشاور: دفتری اوقات نہ ماننے والے سرکاری ملازمین کو وارننگ دی گئی، غفلت برتنے پر ان کی تنخواہوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔محکمہ خزانہ نے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور محکموں کو سرکلر جاری کرتے ہوئے ملازمین کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دفتری اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفتری ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت برتنے پر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، تبادلے اور تقرری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے اکاؤنٹنٹ جنرل نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا اعلان کیا تھا۔ کو روکنے کے معاملے پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں غیر ضروری روکے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button