ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰ

ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سال میں 18 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے کم ہے، وفاقی حکومت کی صنعتی ترقی بھی صفر فیصد ہے۔ شہباز حکومت کے کارپوریٹ منافع میں اضافے کی شرح منفی ہے، وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے، شہباز حکومت کے دور میں قومی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ 2 سال سے بیرون ملک بانڈز جاری نہیں کر سکے، قوت خرید میں مزید اضافہ اور بیروزگاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ملک سے ہجرت میں بلا روک ٹوک اضافہ ہوا، 2 سال میں اب تک 18 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں