سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ آئینی بنچ نے آج کی سماعت کا حکم جاری کیا۔ جس کے مطابق فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔جن ملزمان کو سزا میں رعایت مل سکتی ہے انہیں رہا کیا جائے۔ آئینی بنچ نے کہا کہ جن ملزمان کو رہا نہیں کیا جا سکتا انہیں سزا سنانے کے بعد جیل منتقل کیا جائے۔ اس حوالے سے جسٹس امین الدین نے کہا کہ آج صرف فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں