بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور اور نیتو کپور سمیت دیگر نے آج (بدھ) کی صبح نریندر مودی سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے نئی دہلی پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران کپور خاندان کے افراد نے نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے، یہ فیسٹیول 13 دسمبر کو منایا جائے گا۔یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے اور 2 جون 1988 کو ان کا انتقال 20 سال کی عمر میں ہوا۔ 63.
Load/Hide Comments