انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد، منشیات لینے کا انکشاف

بھارتی ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھویں جماعت کا طالب علم ساگر بریلی میں اپنے چچا اوم پرکاش کے ساتھ رہ رہا تھا کہ اتوار کی صبح ساگر کی لاش قریبی گاؤں کے کھیتوں سے ملی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساگر کی لاش ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا تاہم فوری طور پر اس کی موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔. پولیس نے تفتیش شروع کی اور ساگر کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت انوج اور سنی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں سنی اور انوج نے ساگر کے ساتھ شراب اور منشیات پینے کا اعتراف کیا۔ سنی اور انوج کے مطابق، ساگر شراب اور منشیات کی زیادہ مقدار لینے کے بعد گر گیا تھا اور ساگر کے گرنے کے بعد، دونوں نے گھبرا کر اس کی لاش کو ایک کھیت میں گھسیٹ لیا اور پھر لاش کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button