بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین مشتاق خان کے بھی اغوا کاروں کے ہاتھ لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتاق خان کے بزنس پارٹنر شیوم یادیو نے انکشاف کیا کہ کامیڈین 24 گھنٹے اغوا کاروں کی تحویل میں تھا۔ شیوم یادیو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مشتاق خان کو میرٹھ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے مشتاق کو ایڈوانس ادائیگی اور ٹکٹ بھیج دیے گئے۔ شیو یادو نے بتایا کہ جب کامیڈین مشتاق خان دہلی پہنچے تو انہیں کار میں بجنور لے جایا گیا، جہاں اغوا کاروں نے مشتاق پر تشدد کیا اور ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ مشتاق خان کے بزنس پارٹنر کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مشتاق کو 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران انہوں نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور آخر کار وہ کامیڈین اور اس کے بیٹے کے اکاؤنٹس سے 2 لاکھ روپے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ چلا گیا‘‘۔
Load/Hide Comments