210

اداکاریاسر حسین کی زندگی میں کونسا دن بار بار آنے کی خواہش؟مداحوں کےلیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکار یاسر حسین اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے نہال ہوگئے اور بار بار اس دن کے اپنی زندگی میں آنے کی خواہش کردی۔یاسر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کبیر کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں ان کے بیٹے کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ یاسر حسین اور اہلیہ اقرا عزیز بھی اس پرمسرت موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر نے تحریر کیا کہ “بار بار دن یہ آئے، بار بار دل یہ کہے، تم جیو ہزاروں سال، یہ میری ہے آرزو۔”اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں