206

سیف علی خان سے شادی کیلئے وارننگ دی گئی، کرینہ نے بڑا انکشاف کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ اُنہیں سیف علی خان سے شادی کرنے پر وارننگ دی گئی تھی،مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان سے شادی کے وقت بہت سے لوگوں نے منع کیا،اپنے ردِعمل کے بارے میں کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میرا رویہ ایسا تھا، یہ ٹھیک ہے،شادی ہوئی تو کیا ہوا اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو میرے ساتھ کام نہ کریں، اگر مجھے کام نہیں ملا تو میں گھر بیٹھ کر کچھ اور کروں گی۔خیال رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اُن کے 2 بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں