135

حرا ترین نے پاکستان کے مستقبل سے متعلق کیا خواب دیکھا؟ جان کر مداحوں کی حیرت گُم ہو جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دیکھا گیا خواب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ حرا ترین نے گزشتہ شب اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ جب وہ دوپہر کو سو رہی تھیں تو اس وقت انہیں خواب آیا۔ اداکارہ نے لکھاکہ ‘مجھے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت خواب آیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے دیکھا پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملک میں بڑی اور مثبت چیزیں ہورہی ہیں، لوگ ترقی کررہے ہیں اور بہت خوش بھی ہیں’۔حرا نے اپنی اسٹوری کے اختتام پر لکھا کہ ‘میں امید کے ساتھ دعا کرتی ہوں کہ میرا یہ خواب سچ ثابت ہو’۔حرا ترین کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے بہتر مستقبل کی دعا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں