پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عاطف خان کو ٹیلی فون کرنے پر آمادہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ باہمی اختلافات پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اندرونی اختلافات کو مل کر حل کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی حمایت کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات ماضی میں بھی کئی بار سامنے آچکے ہیں۔دونوں رہنما ماضی میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگاتے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments