فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا آغاز مداحوں کیلئے سوگوار بن گیا

فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا آغاز مداحوں کیلئے سوگوار بن گیا

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ مداحوں کے لیے سوگ میں شروع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حیدر آباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ارجن کی ایک جھلک دیکھنے پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر بھگدڑ کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اللو ارجن جیسے ہی وہاں پہنچے تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچ گئی۔ہجوم کے باعث تھیٹر کا مین گیٹ گر گیا۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کا بھی سہارا لیا، جس سے کہرام مچ گیا، جس کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں