بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جئے شاہ نے یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کی ذمہداریاں سنبھال لی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق… جئے شاہ کے آئی سی سی کے سربراہ بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہے جس پر تاحال تقرر نہیں کیا گیا۔جئے شاہ کی روانگی کے مطابق بھارتی بورڈ کے عبوری سیکریٹری کا تقرر نہیں ہوسکا، روزمرہ کے امور کے لیے بورڈ میں سیکریٹری کی تقرری ضروری ہے۔ جئے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات ہیں۔سکریٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری دیوجیت سائکیا کا نام زیر غور ہے۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل بھی سیکرٹری کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق جے شاہ کے متبادل کی تقرری 15 جنوری تک ہونی ہے، سیکرٹری کو روزمرہ کے معاملات پر دستخط کرنے ہوتے ہیں، سیکرٹری کی اسامی کے باعث بورڈ کے معاملات ٹھپ ہیں۔
