
پاکستان اور روس کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک ماسکو سے پاکستان ٹرین چلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ماسکو سے پاکستان ٹرین چلانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ لیکن یہ ٹرین مارچ 2025 تک شروع ہو جائے گی، یہ ٹرین آذربائیجان اور ایران سے گزرے گی۔ پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔تاہم وفاقی وزیر اویس لغاری نے اس بات کا اعلان اپنے دورہ روس کے دوران کیا۔