آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کا اجلاس آج دبئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کراچی سے علی الصبح دبئی پہنچ گئے۔ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں ہو گی۔آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصول پر قائم ہیں اور شراکت داری کا فارمولا پیش کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں