خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ بلانا گورنر کا مینڈیٹ نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کے نمائندے کے طور پر صوبے کے بقایا جات مرکز سے لیں، انہیں صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ہیں، وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم کو جان بچانے والی ادویات فراہم کیں، اور علاقے میں 400 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی۔
Load/Hide Comments