متحدہ عرب امارات کا 53واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ یہ امارات کے اتحاد، وژن اور کامیابیوں کو منانے کا دن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارے لیے نہ صرف ایک عظیم اماراتی قوم بننے کا دن ہے بلکہ اتحاد کے لازوال جذبے کی علامت بھی ہے۔
