پاکستانتازہ ترین

مراد سعید اسلام آباد میں نظر آیا تو پکڑنے سے کس نے روکا تھا ؟ بیرسٹر سیف کاوفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل

مراد سعید کی کے پی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجودگی کے دعوے پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرم آنی ہے تو وزیراعلیٰ ہاؤس آئیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم خود نہیں جانتے کہ مراد سعید کہاں ہیں، اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ان کے لیے کچھ کرتے۔ یہ لوگ مراد سعید کو دیکھتے تو پکڑ لیتے۔ مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا؟انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جا کر کیسے بھاگے؟ مجھے معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر مراد سعید سے مل جاتا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button