97

حارث رؤف کے بی بی ایل میں منفرد جشن منانے کی وجہ کیا تھی ، اسٹائل سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اس سیزن میں بھی چند میچز کے لیے بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی

نمائندگی کی ۔ ایک میچ کے دوران حارث رؤف کا ایک منفرد اسٹائل خاصا مشہور ہوا، انہوں نے وکٹ لے کر جشن منانے کے لیے ہاتھ پر سینی ٹائزر اور چہرے پر ماسک لگانا شامل کیا جسے بہت پزیرائی ملی ۔آسٹریلیا سے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہو ئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، میلبرن اسٹارز کی ٹیم کووڈ کیسز

سے بہت متاثر ہو ئی، کوشش کی کہ میلبرن اسٹارز کی توقعات پر پورا اتروں۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے بہت کیسز بڑھ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسز بہت بڑھ رہے تھے، ایک دن میں نے سوچا کہ اس حوالے سے آسٹریلوی باشندوں کو آگاہی دینی چاہیے اور اس طرح میں نے جیب میں ماسک رکھا اور وکٹ لینے کے بعد جشن منایا

اور بتایا کہ موجودہ حالات میں ہاتھ سینی ٹائز کرنا اور چہرے پر ماسک لگانا بہت ضروری ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ اسٹائل پسند کیا گیا، یہ آگاہی پیدا کرنے کے لیے میری طرف سے ایک معمولی سی کوشش تھی۔لاہور قلندرز کو اس مرتبہ ٹرافی جتوانے کی کوشش کریں گے۔

حارث
پی ایس ایل 7 کے لیے بھی حارث رؤف لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کو اس مرتبہ ٹرافی جتوانے کی پوری کوشش کریں گے، ہماری بولنگ اچھی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان بولنگ لائن اپ میں شامل ہیں، اپنے لیگز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسز بہت بڑھ رہے تھے، ایک دن میں نے سوچا کہ اس حوالے سے آسٹریلوی باشندوں کو آگاہی دینی چاہیے اور اس طرح میں نے جیب میں ماسک رکھا اور

وکٹ لینے کے بعد جشن منایا اور بتایا کہ موجودہ حالات میں ہاتھ سینی ٹائز کرنا اور چہرے پر ماسک لگانا بہت ضروری ہے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ اسٹائل پسند کیا گیا، یہ آگاہی پیدا کرنے کے لیے میری طرف سے ایک معمولی سی کوشش تھی۔
لاہور قلندرز کو اس مرتبہ ٹرافی جتوانے کی کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں