اوورسیز

ایران کا اسرائیل پرایک بارپھربڑا میزائل حملہ، 7 افراد زخمی، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی

اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

ایران اسرائیل کے درمیان جنگ آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے سے بیرشیبہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا، جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ حملہ اُس واقعے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد ہوا جب ایک ایرانی میزائل بیرشیبہ کے سوروکا ہسپتال سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس ایجنسی میگن ڈیوڈ ایڈم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق، جنوبی شہر کی ایک سڑک پر کئی مقامات پر آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے، جو مائیکروسافٹ کے دفتر والے ٹیک پارک کے قریب واقع ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ضلع میں گولہ بارود گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو کھلے علاقوں میں گرے، پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچا ہے لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button