
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری، پی ٹی اے نے بڑا اعلان کردیا
تمام صارفین #2200 ڈائل کرکے فری انٹرنیٹ اورمنٹس حاصل کرسکتےہیں
پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی جانب سے 20 کروڑ ٹیلی کام صارفین کا ہدف عبور کرنے کی خوشی میں صارفین کو خصوصی آفردینے کا اعلان کیا ہے۔ صارفین کو 20 جون 2025 کو 24 گھنٹوں کے لیے 2 جی بی ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت مہیا کئے جارہےہیں، یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی نیٹ ورک سے #2200* ڈائل کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 200 ملین ٹیلی کام صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستان میں ہرموبائل صارف کیلیے 2 جی بی ڈیٹا مفت اور 200 آن نیٹ منٹس کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین سے زائدہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ 150 ملین براڈ بینڈ اور 2 ملین سے زیادہ فائبر ٹو دی ہوم سبسکرائبرز کے ساتھ، یہ کامیابی پاکستان کے تیزرفتارڈیجیٹل ارتقاء اورپی ٹی اے کی آفاقی کنیکٹیویٹی کے لیے لگن کی نشاندہی کرتی ہے
اسی وقت، پی ٹی اے نے، پی ٹی سی ایل اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ، طالب علموں کو ڈیجیٹل وسائل تک بہتر رسائی سے آراستہ کرنے کے لیے، ایچ ای سی سے تسلیم شدہ منتخب یونیورسٹیوں بشمول خواتین کی یونیورسٹیوں میں چھ ماہ کے لیے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کرنے کا بھی اعلان کیا