150

حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے وزراء وہ انڈر نائن ٹین نہیں انڈر 11 ہیں، ترجمان جس طرح کے بیان دیتے ہیں ایسا لگتا ہے پاکستان پر کامیڈی تھیٹر کی حکومت ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں بلکہ کامیڈی تھیٹر کے وزیراعظم ہیں، وہ بھی روز کوئی نیا لطیفہ چھورتے ہیں اور ان کے وزراء اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لئے ٹی وی پر آکر لطیفے چھورتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ چھوتے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سب کچھ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے، حکومت کے وزیر نے کہا کہ نیب چیئرمین تقرری کے لئے ہم لیڈر آف اپوزیشن سے رابطہ نہیں کریں گے، وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں وزیراعظم بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیئرمین تقرری عمل کا حصہ بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے، اگر حکومت اپوزیشن سے چیئرمین نیب مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو حکومت سیاسی ایجنڈا پورا کروانا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے نزدیک اہم یہ ہے اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں، وزیراعظم صبح شام نیب ایف آئی اے سے اپوزیشن کے خلاف مقدمے قائم کرنے کی رپورٹ لیتے ہیں، وزیراعظم نے کبھی محکموں سے مہنگائی اور بے روزگاری کی رپورٹ نہیں لی۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ اب اطلاعات آرہی ہیں کہ گیس کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، 6 ماہ کے اندر بدترین مہنگائی کی لہر عوام پر ٹوٹنے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں