واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو جنوری میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں اور ان کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے رہنماؤں کو دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں…چینی ہم منصب شی جن پنگ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ چینی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے یا نہیں تاہم اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ صدر شی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
Load/Hide Comments