95

برطانوی بحریہ نے حکومت کا حکم ماننے سے انکار کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی بحریہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے دیے گئے حکومتی حکم کو ناقابل عمل قرار دے دیا ۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے یہ منصوبہ پیش کیا تھا کہ غیر قانونی مہاجروں کی چھوٹی

کشتیوں کو انگلش چینل میں دھکیل دینا چاہیے۔عرب نیوز کے مطابق برطانوی بحریہ نے فرانس سے انگلینڈ پہنچنے والے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی کشتیوں کو انگلش چینل میں دھکیلنے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے کیونکہ چینل بہت ہی تنگ گزر گاہ ہے۔گزشتہ سال انگلش چینل کے ذریعے 28 ہزار 381 غیر قانونی مہاجرین برطانیہ پہنچے تھے۔ رواں سال امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید لوگ

اس خطرناک گزر گاہ کو استعمال کرکے برطانیہ پہنچ سکتے ہیں ۔ رواں سال کے دوران اب تک 500 کے قریب لوگ پہلے ہی غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں