106

بالی وڈ اداکار کی شادی کے 18 سال بعد طلاق ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال کے طویل دورانیے

کے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔ایشوریا اور دھنوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا۔دونوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے 18 برس دوست، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر گزارے جس میں ہم نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن اب یہ سفر اختتام پذیر ہورہا ہے۔


بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہم ایک دوسرے سے علیحدہ ہورہے ہیں، برائے مہربانی اس فیصلے کا احترام کیا جائے اور ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے گریز کیا جائے۔


واضح رہے کہ دھنوش اور ایشوریا کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔تامل اداکار دھنوش نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رانجھنا’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ سونم کپور تھیں۔دھنوش کی حال ہی میں ایک اور فلم ‘اترنگی رے’ ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان اور بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں