انٹرٹینمنٹ

برطانوی کمسن اداکار کی مقبولیت کے چرچے، سپراسٹارزحیران رہ گئے

کمسن اداکار ایلفی ولیم نے ٹام کروز اورعامرخان کوبھی پیچھے چھوڑدیا

شوبز کی جھلملاتی دنیا میں عمومی طورپرپیسہ بڑے بڑے اسٹارز پرلگایا جاتا ہے، کیونکہ بڑے بجٹ کی فلموں سے پھرتوقعات بھی بڑی لگائی جاتی ہیں، مگربرطانیہ کے 14 سالہ کمسن اداکار ایلفی ولیم نے یہ ریت ہی بدل ڈالی۔

چائلڈ ایکٹر نے ہالی ووڈ کے ٹام کروز اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو باکس آفس پر اس وقت پیچھے چھوڑ دیا جب اس نے اپنی فلم کا بجٹ صرف تین دن میں وصول کرلیا،ان کی منفرد نوعیت کی ہارر فلم 28 ایئرز لیٹر نے باکس آفس پردھوم مچادی ہے۔

ماہ جون کا رواں ہفتہ دنیا بھر میں فلموں کے لیے اہم تھا، اس ہفتے بھارت میں عامر خان اور دھنوش بڑی اسکرین پر اپنی فلموں ستارے زمین پراورکبیرا کے ساتھ کم بیک کر رہے تھے جبکہ مغرب میں پکسر کی فلم ایلیو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میٹریلسٹ اور مشن امپاسیبل 8 باکس آفس پر شاندار انداز میں پرفارم کر رہی تھیں کہ ایسے میں کمسن برطانوی اداکار کی فلم نے دھوم مچا دی۔

ہدایتکار ڈینی بوئلز کی فلم 28 ایئرز لیٹر اس اختتام ہفتہ پرسنیماؤں پر ریلیز ہوئی، اس کی کاسٹ میں ایلفی ویلیم کے علاوہ آرون ٹیلر جانسن، جوڈی کومراوررالف فنس شامل ہیں، لیکن کم عمر ایلفی نے اس میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل موہ لیے۔

فلم نے باکس آفس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے امریکا میں اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر ہی 30 ملین ڈالر کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں 60 ملین ڈالرز کمائے۔

اس طرح یہ فلم اس اختتام ہفتہ پر عالمی سطح پر دوسری بیسٹ کلکشن فلم بن گئی، پہلے نمبر پر فلم ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن رہی۔ فلم 28 ایئرز لیٹر نے پکسر کی اینیمیٹڈ فلم ایلیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 36 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button