پاکستان

عمران خان کی سانحہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی محاذ پر بڑا دھچکا لگ گیا، لاہورہائی کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت میں احتجاج کیا، فیصلہ سنانے سے پہلے کمرہ عدالت سے غیرمتعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جب کہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت متعدد مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، ان مقدمات میں جناح ہاؤس حملہ کیس، شادمان حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں، اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاؤ گھیراؤ، جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلاؤ گھیراؤ، مغلپورہ جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری اور شیر پاؤ پل مقدمات بھی شامل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button