پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

زائد المیعاد 49 لاکھ موبائل سمز کی بندش جاری

نادرا کی سفارش پر پی ٹی اے 31 دسمبر تک تمام سمز کو مرحلہ وار بند کرے گا۔

وزارت داخلہ نے زائد المیعاد، منسوخ یا فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نادرا کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں ان سمز کی مرحلہ وار بندش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز 30 جون سے 31 دسمبر 2025 تک مختلف مراحل میں بند کی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں 2017 اور 2018 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بالترتیب 30 جون اور 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔ اسی طرح 2019، 2020 اور 2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اگست، 30 ستمبر اور 31 اکتوبر کو بند کی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں 2022 میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 30 نومبر کو، جبکہ 2023، 2024 اور 2025 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز 31 دسمبر 2025 تک بند کر دی جائیں گی۔

یہ اقدام شہریوں کے کوائف کی درستگی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نادرا اور پی ٹی اے کے اشتراک سے اس عمل کو عملی شکل دی جا رہی ہے.

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button