پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

پاکستان میں پہلی بار انسائیڈر ٹریڈنگ پر سزا سنا دی گئی

ملزم نے اپنی عہدے کی بدولت بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق حساس معلومات کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں ایک بینک افسر کو سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کی اسپیشل کورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر مقدمے میں سنایا۔

عدالت نے حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ انویسٹمنٹس، ذاکر حسین کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 128 کی خلاف ورزی پر قصوروار ٹھہرایا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی عہدے کی حیثیت استعمال کرتے ہوئے بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق حساس معلومات کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا اور مختلف کمپنیوں کے حصص خرید و فروخت سے 28 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد منافع کمایا۔

عدالت نے مجرم پر 85 لاکھ 99 ہزار 938 روپے کا جرمانہ عائد کیا، جو غیر قانونی منافع کا تین گنا ہے۔ یہ رقم سات دن کے اندر جمع کرانا لازم ہے، بصورت دیگر مکمل ادائیگی تک مجرم کو جیل بھیجا جائے گا۔

مبصرین نے فیصلے کو سرمائے کی منڈی میں اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ آئندہ زیر التوا مقدمات میں ایک مثال بنے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button