تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
ٹرنڈنگ

چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور کلاؤڈ فائلز تک رسائی کی سہولت

اوپن اے آئی کے مطابق اب تک 30 لاکھ سے زائد صارفین اس کے انٹرپرائز پیکیجز سے استفادہ کر رہے ہیں۔

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں کاروباری صارفین کےلیے میٹنگ ریکارڈنگ اور کلاؤڈ سروسز سے براہ راست فائلز تک رسائی کی دو نئی سہولتیں متعارف کروا دی ہیں۔

اب صارفین چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنی میٹنگز ریکارڈ کر سکتے ہیں، جن کی تفصیل خودکار انداز میں تحریری خلاصے، اہم نکات، اور ٹائم سٹامپ کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ یہ فیچر برین سٹورمنگ، منصوبہ بندی یا ذاتی نوٹس کے لیے بھی مفید ہے.

اس سے نہ صرف وقت کی بچت ممکن ہے بلکہ ٹیم کے ساتھ آسان اشتراک بھی ممکن ہو گیا ہے۔

دوسری سہولت میں چیٹ جی پی ٹی کو گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، شیئرپوائنٹ، ون ڈرائیو اور باکس جیسی سروسز سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ اب صارف کوئی فائل چیٹ جی پی ٹی سے کھلوانے، اس کا خلاصہ حاصل کرنے یا ڈیٹا تجزیہ کرانے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ الگ سے فائل کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ سہولیات فی الحال چیٹ جی پی ٹی ٹیم اور انٹرپرائز ورژن میں دستیاب ہیں،اوپن اے آئی کے مطابق اب تک 30 لاکھ سے زائد صارفین اس کے انٹرپرائز پیکیجز سے استفادہ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button