
مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا
ان کو 2017 میں ان کی ویڈیو "100,000 تک گنتی" وائرل ہونے کے بعد عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد جمی ڈونلڈسن یوٹیوب نے یوٹیوب پر دوسرے سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے چینل ٹی سیریز پر 100 ملین سبسکرائبرز سے زیادہ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل، جب میں نے آغاز کیا تو سب نے کہا کہ میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکوں گا۔ لیکن میں نے ہار نہیں مانی اور مسلسل محنت کرتا رہا۔
مسٹر بیسٹ نے 2012 میں 13 سال کی عمر میں یوٹیوب پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ شروع میں وہ مائن کرافٹ اور کال آف ڈیوٹی جسی گیمز کی ویڈیوز اپلوڈ کیا کرتے تھے۔ 2017 میں ان کی ویڈیو "100,000 تک گنتی” وائرل ہونے کے بعد انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
اس کے بعد انہوں نے بڑے پیمانے پر چیلنجز، سخاوت پر مبنی ویڈیوز اور خیراتی کاموں کے ذریعے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔
مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب کے علاوہ کئی کاروباری منصوبے بھی شروع کیے، جن میں فیسٹ ایبلز چاکلیٹس، ورچوئل برگر اور دیگر کئی ماحولیاتی منصوبے شامل ہیں۔
مسٹر بیسٹ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود مواقع کی بھی عکاسی کرتی ہے۔